ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک 

چنتامنی: سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک 

Sun, 09 Oct 2016 15:54:45    S.O. News Service

چنتامنی:9 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )تعلقہ کے سوریلی کے قریب زیرتعمیر بریج سے نیچے گر کر بائک سوار کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت تعلقہ کے گولہلی کے رہنےوالے شری ناتھ (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ سنیچر کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب بائک سوار تعلقہ کے امباجی سے چنتامنی کی طرف آرہا تھا کہ غالباً بائک تیز ہونے کی بنا پربے قابو ہوکر بریج کی کھائی میں جا گرا۔ مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: